۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا نثار حسین حیدر آقا

حوزہ / آل انڈیا شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر نثار حسین حیدر آقا نے کہا کہ ایران کے شہر شیراز میں ہوئے افسوسناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی جانب سے جاری مذمتی بیان کا متن اس طرح ہے:

حوزہ نیوز ایجنسی کی آل انڈیا شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر نثار حسین حیدر آقا نے کہا کہ اللہ کو ماننے والا کبھی کسی کے مقدسات پر حملہ نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی جان لیتا ہے۔بد نسل لوگ ہی دوسروں کے مقدمات پر حملہ کرتے ہیں۔

۲۶ اکتوبر، بروز بدھ، ایران کے شہر شیراز کی ایک مسجد (حرم مطہر شاہچراغ کی مسجد) پر کچھ دہشت گردوں نے حملہ کرکے دس سے زائد کو لوگوں کو شہید کر دیا جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ہم مرنے والوں کے خاندان وپسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ئے ان کے غم میں شریک ہیں، ہم اس حادثہ اور وحشیانہ حملے کی مذمت بھی کرتے ہیں اور ایرانی عوام خصوصاً رہبر معظم کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔

ساتھ ہی ہمارے حقیقی سرپرست امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ خداوند تعالیٰ ظالمین کو بہت جلد نیست و نابود کرے تاکہ دنیا امن وامان کا گہوارہ بن سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .